صوبہ بھر میں پولیس کا کمیونیکیشن سسٹم فعال اور محفوظ، صادق علی ڈوگر

    صوبہ بھر میں پولیس کا کمیونیکیشن سسٹم فعال اور محفوظ، صادق علی ڈوگر

  



لاہور(کر ائم رپورٹر)سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب صادق علی ڈوگر نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں پولیس کا کمیونیکیشن سسٹم فعال اور محفوظ ہے۔ اس شعبے سے وابستہ ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ وہ بہاولپور کے دورے میں ر ریجنز کے افسروں اور اہلکاروں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع پر انہوں نے بہاولپور میں پولیس دربار کا انعقاد کیا گیا اور پولیس ٹیلی کمیونیکیشن کے ملازمین کے مسائل سن کر ضروری احکامات جاری کئے۔ ایس ایس پی نے اچھی کارکردگی کے حامل پولیس افسروں اور جوانوں میں نقد انعامات اور تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔ صادق علی ڈوگر اپنے خطاب میں کہا کہ پنجاب پولیس کا کمیونیکشن سسٹم بتدریج عصری تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔ ٹیلی کمیونیکیشن کے ملازمین کے مسائل کا حل میری ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملازمین کی فلاح کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ واضح رہے کہ ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن صادق علی ڈوگر اس سے پہلے پنجاب کے مختلف اضلاع میں خدمات انجام دے چکے ہیں اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں اچھی شہرت رکھتے ہیں۔ اجلاس کے بعد بڑے کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

مزید : علاقائی