ایماندارہیڈ کانسٹیبل،پیسوں سے بھری لاوارث جیکٹ افسران کے حوالے

ایماندارہیڈ کانسٹیبل،پیسوں سے بھری لاوارث جیکٹ افسران کے حوالے

  



لاہور(کر ائم رپورٹر) پولیس ہیڈ کانسٹیبل فرحان بیگ نے فرض شناسی کی مثال قائم کرتے ہوئے لاوارث جیکٹ سے ملنے والی خطیر رقم افسران کے حوالے کر دی۔ ایس پی موبائل سکواڈ بلا ل ظفر کی ہدایت پرتھانوں سے تصدیق کرنے پرپتا چلا کہ رقم گمشدگی کے بارے میں تاحال کوئی رپورٹ درج نہیں کروائی گئی ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید نے ہیڈ کانسٹیبل فرحان بیگ کو شاباش دی۔ تعریفی سند اور نقد انعام کا بھی اعلان کیا۔

مزید : علاقائی


loading...