رینٹل پاور ریفرنس، راجہ پرویز اشرف کے وکیل کوتحریری اعتراضات دائر کرنے کی ہدایت

رینٹل پاور ریفرنس، راجہ پرویز اشرف کے وکیل کوتحریری اعتراضات دائر کرنے کی ...

  



اسلام آباد (این این آئی) احتساب عدالت نے رینٹل پاور پراجیکٹ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے وکیل کو تحریری اعتراضات دائر کرنے کی ہدایت کر دی۔ منگل کو احتساب عدالت میں گلف اور ریشماں رینٹل پاور ریفرنس پر کیس پر احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے کی۔ دور ان سماعت راجہ پرویز اشرف کے وکیل نے نیب ترمیمی آرڈیننس 2019کے تحت فرد جرم عائد کرنے پراعتراض کردیا اور کہاکہ نئے ترمیمی آرڈیننس کے بعد فرد جرم عائد نہیں کی جا سکتی۔وکیل ارشد تبریز نے کہاکہ راجہ پرویز اشرف کو اس کیس سے بری کیا جائے۔نیب پراسیکیوٹر عثمان مرزا نے فرد جرم عائد نہ کرنے کی مخالفت کی۔ دور ان سماعت جج احتساب عدالت نے راجہ پرویز اشرف کے وکیل کو تحریری اعتراضات دائر کرنے کی ہدایت کر دی۔ بعد ازاں احتساب عدالت نے کیس کی سماعت 23جنوری تک ملتوی کر دی۔

رینٹل پاور/ پرویز اشرف

مزید : صفحہ آخر


loading...