محکمہ اینٹی کرپشن کا بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ پر چھاپہ، ریکارڈ ضبط

محکمہ اینٹی کرپشن کا بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ پر چھاپہ، ریکارڈ ...

  



کراچی(آن لائن) محکمہ اینٹی کرپشن نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ میں سی سی ٹی وی منصوبے کے فنڈز اور بجٹ میں خوردبرد،ناجائز استعمال پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ تحویل میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق باوثوق ذرائع سے ملنے والی اطلا عات پر ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن و اسٹیبلشمنٹ لاڑکانہ ڈویژن عابد شیخ کے احکامات پر سی او لاڑکانہ انسپکٹر امان اللہ راجپر سرکل آفیسر اینٹی کر پشن و اسٹیبلشمنٹ لاڑکانہ نے سول جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ ون لاڑکانہ گرمک داس جہانی کی سربراہی میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یو نیورسٹی میں چھاپہ مار کارروائی کی اور 2017،2018 اور 2019کا متعلقہ ریکارڈ، اہم دستاویزات تحویل میں لے لیں۔اس ضمن میں عبوری رپورٹ ایک دن میں جمع کرا دی جائیگی جبکہ یونیورسٹی کے انتظامی سربراہ اور افسران سے بیانات قلم بند کرنے کے بعد تحقیقات کے دائرہ کار کو بڑھانے کا عندیہ بھی دیا گیاہے۔

بینظیر یونیورسٹی چھاپہ

مزید : صفحہ آخر


loading...