رئیل اسٹیٹ گوادر کے انتخابات، یونائیٹڈ ریلیٹرز پینل کے امیدوار بلا مقابلہ منتخب
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن گوادر کے انتخابات یونائیٹڈ ریلیٹرز گوادر پینل کے امیدواران بلا مقابلہ منتخب،شئے مختار بلوچ صدر جبکہ داد شاہ دشتی جنرل سیکرٹری بن گئے،الیکشن کمیٹی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا،دیگر منتخب ہونے والے عہدیداروں میں نائب صدر حاجی عبد الوہاب،جوائنٹ سیکرٹری ہارون مروت،فنانس سیکرٹری شفقت حسین باجوہ،پریس سیکرٹری اللہ داد،ویلفیئر سیکرٹری شکیل احمد،رابطہ سیکرٹری محمد طالب منتخب ہوئے ہیں،الیکشن کمیٹی کے ممبران طارق رند،حاجی عنایت اللہ،حافظ انس نے متفقہ طور پر یونائیٹڈ پینل کو بلا مقابلہ منتخب قرار دیا۔
رئیل اسٹیٹ گوادر