ٹیسٹ سیریز: بنگلہ دیش نے پاکستان کو سرخ جھنڈی دکھا دی: زمبابوے کو دورہ ڈھا کہ کی دعوت

ٹیسٹ سیریز: بنگلہ دیش نے پاکستان کو سرخ جھنڈی دکھا دی: زمبابوے کو دورہ ڈھا ...

  



ڈھاکہ(آئی این پی) پاکستان کے خلاف سیریز کا معاملہ ہوا میں معلق رکھنے والے بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے فروری میں زمبابوے کی میزبانی کے لیے تیاریاں شروع کردیں۔افریقی ٹیم کیخلاف ہوم سیریز میں 3ون ڈے اور ایک کے بجائے 2ٹیسٹ شامل کئے جائیں گے، فیوچر ٹور پروگرام کے تحت زمبابوے کی ٹیم کو مارچ میں ایک ٹیسٹ اور 5ٹی 20میچز کھیلنے کے لیے مارچ میں بنگلہ دیش آنا تھا، اب فروری میں سیریز کا آغاز کرتے ہوئے 3ون ڈے، 3ٹی 20اور 2ٹیسٹ میچز شیڈول کئے جائیں گے۔بنگلہ دیشی بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نظم الحسن کا کہنا ہے کہ زمبابوین ٹیم فروری میں آئے گی،چیئرمین کرکٹ آپریشنز محمد اکرم نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مہمان ٹیم کی فروری میں آمد ہوگی، تاریخوں کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، زمبابوین بورڈ کے ساتھ بات چیت میں معاملات کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔یاد رہے کہ پی سی بی کی جانب سے بنگلہ دیشی بورڈ کو بھجوائے جانے والے مجوزہ شیڈول کے مطابق 3 ٹی ٹوئنٹی میچز جنوری جبکہ دونوں ٹیسٹ فروری میں ہونے ہیں۔ اس صورتحال میں بی سی بی کی جانب سے زمبابوے کے خلاف سیریز کو قبل از وقت شیڈول کئے جانے سے کئی سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، باہمی سیریز کے حوالے سے پی سی بی تاحال بنگلہ دیش کے جواب کا منتظر ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...