ٹی 20ورلڈ کپ کی تیار یا ں: ویمنز ٹورنامنٹ کل سے کراچی میں شروع ہو گا

  ٹی 20ورلڈ کپ کی تیار یا ں: ویمنز ٹورنامنٹ کل سے کراچی میں شروع ہو گا

  



لاہور(سپور ٹس رپورٹر)ئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2020 کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز(کل) جمعرات سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔ قومی ٹرائنگولر ویمنز ٹی ٹونٹی ویمنز چیمپئن شپ آٹھ روز تک جاری رہے گی۔ سہ فریقی ایونٹ میں پی سی بی بلاسٹرز، پی سی بی ڈائنامائٹس اور پی سی بی چیلنجرز کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ایونٹ کا فائنل 16 جنوری کو برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔ خواتین کرکٹ کے فروغ کی غرض سے ایونٹ کا فائنل پی سی بی کے یوٹیوب چینل پر لائیو اسٹریم کیا جائے گا۔ٹورنامنٹ میں شائقین کرکٹ کے لیے اسٹیڈیم میں داخلہ مفت ہوگا۔ کرکٹ کے مداحوں کے لیے حنیف محمد اور جاوید میانداد انکلوڑرز کے دروازے کھلے ہوں گے۔ایونٹ کی فاتح ٹیم کو پانچ لاکھ اور رنرزاپ کو اڑھائی لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔پلیئر آف چیمپئن شپ کو پچیس ہزار جبکہ ہر میچ میں پلیئر آف دی میچ کو دس ہزار روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔چیئر آف نیشنل ویمنز سلیکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ ایونٹ کا انعقاد آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی تیاریوں میں مدد گار ثابت ہوگا، انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں شریک خواتین کرکٹرز اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے قومی خواتین کرکٹ ٹیم میں جگہ بناسکتی ہیں۔ عروج ممتاز کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈکپ 2020 میں پاکستان کو اپنے دو میچز فلڈ لائٹس میں کھیلنے ہیں جس کے باعث قومی ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا فائنل بھی برقی قمقوں کی روشنی میں منعقد کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔عروج ممتاز نے کہا کہ ایونٹ کا فائنل لائیو اسٹریم ہونے سے ملک میں خواتین کرکٹ کو فروغ ملے گا۔پی سی بی بلاسٹرز کی ٹیم میں رامین شمیم (کپتان)،عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، حرینہ سجاد، جویریہ خان، جویریہ رؤف، ماہم طارق، نتالیہ پرویز، نیہاشرمین، نورین یعقوب، صدف شمس، سدرہ نواز اور طوبہٰ حسن شامل ہیں۔پی سی بی چیلنجرز میں بسمہ معروف (کپتان)،ایمن انور، عروب شاہ، عائشہ ظفر، فاطمہ ثناء، حفصہ خالد، منیبہ علی، نجیہ علوی، ندا ڈار، صبا ء نذیر،سعدیہ اقبال، وحیدہ اختر، حفصہ امجد اور خدیجہ چشتی شامل ہیں۔پی سی بی ڈائنامائٹس میں ناہیدہ خان (کپتان)،ڈیانا بیگ، فریحہ محمود، غلام فاطمہ، ارم جاوید، کائنات حفیظ، کائنات امتیاز، لبنا بہرام، معصومہ جعفری، نشرہ سندھو،عمیمہ سہیل، ثناء میر، سدرہ امین اور امِ ہانی شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی