لاہورمیں دو روز سے جاری بارش سے کھیلوں کی سرگرمیاں بری طرح متاثر

لاہورمیں دو روز سے جاری بارش سے کھیلوں کی سرگرمیاں بری طرح متاثر

  



لاہور (سپورٹس رپورٹر)شہر میں دو روز سے جاری بارش سے کھیلوں کی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو ئیں،،بارش کے باعث مختلف ٹورنامنٹس کے چھ میچز ملتوی کردئیے گئے۔بارش کے باعث کے اوٹی سی لاہور چیلنج کپ میں اتفاق ایل آر سی اے گراؤنڈ پر شیڈول مغلپورہ جم خانہ اور نیو اتفاق کلب،ماڈل ٹاؤن گرینز گراؤنڈ پر شیڈول مسلم جم خانہ اور کریسنٹ کلب،علیم ڈار اکیڈمی گراؤنڈ پر شیڈول ڈار کلب اور شائننگ کلب جبکہ وحدت ایگلٹس گراؤنڈ پر شیڈول وکٹوریس کلب اور وحدت ایگلٹس کلب کے میچز ملتوی کردئیے گئے،اسی طرح عبد الحمید پوپا میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے دومیچز کے علاوہ انڈر 19ورلڈکپ کی تیاریوں کے لیے جاری قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں وارم اپ میچ بھی ملتوی کردیا گیا۔ان تمام میچز کے شیڈول کا اعلان آئندہ چند روز میں کردیا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...