آکلینڈٹینس ٹورنامنٹ، سرینا ولیمز اور کیرولین وزنائیکی کا فاتحانہ آغاز
آکلینڈ (مانیٹرنگ ڈیسک)) امریکہ کی نامور ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز اور ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی نے ڈبلیو ٹی اے آکلینڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز میں فاتحانہ ا?غاز کر دیا۔منگل کو نیوزی لینڈ میں خواتین کھلاڑیوں پر مشتمل آکلینڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز راؤنڈ 32 میچز میں سرینا ولیمز نے شاندار کارکردگی کی مظاہرہ کرتے ہوئے اٹلی کی حریف کھلاڑی کامیلا جیورگی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-2 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی نے بھی ابتدائی راؤنڈ عبور کر لیا، انہوں نے پائیج ہوریگن کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-0 سے مات دیکر ٹورنامنٹ کا پری کوارٹر فائنل مرحلہ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔