ائیر چیف مارشل کی حمزہ خان کواسکواش چیمپیئن شپ جیتنے پر مبارکباد

ائیر چیف مارشل کی حمزہ خان کواسکواش چیمپیئن شپ جیتنے پر مبارکباد

  



اسلام آباد(آئی این پی)پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پاکستانی اسکواش پلیئر حمزہ خان کو برٹش جو نیئر اوپن اسکواش چیمپیئن شپ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کامیابی سے ایک طویل عرصے کے بعد اسکواش کے کھیل میں پاکستانی پرچم سر بلند ہوا۔ منگل کو پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پاکستانی اسکواش پلئیر حمزہ خان کو برٹش جو نئیر اوپن اسکواش چیمپیئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی۔پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان پاکستان اسکواش فیڈریشن کے صدر بھی ہیں۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ اس کامیابی سے ایک طویل عرصے کے بعد اسکواش کے کھیل میں پاکستانی پرچم سر بلند ہوا، پاک فضائیہ اور پاکستان ا سکواش فیڈریشن ملک میں ا سکواش کے کھیل کے فروغ کے لئے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...