پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کیلنڈر ایونٹس کا اعلان کردیا

  پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کیلنڈر ایونٹس کا اعلان کردیا

  



لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کلینڈر ایونٹس کا اعلان کردیا،اس سال بھی ملکی میدان غیرملکی ٹیموں کی میزبانی سے محروم رہیں گے، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سال 2020 کے لئے سالانہ کلینڈر کا اعلان کردیا،، کلینڈر میں سال بھر کسی غیر ملکی ٹیم کی پاکستان آمد کا کوئی ذکر نہیں ہے،،،اس سال پاکستان کی ٹیمیں سات مختلف بین الاقوامی ایونٹس میں حصہ لے گی۔قومی ویمن جونئیر ہاکی ٹیم 6 سے 12 اپریل تک جاپان میں جونئیر ویمن ایشیا کپ میں حصہ لے گی۔

،،، قومی جونئیر ہاکی ٹیم اپریل مئی میں ٹریننگ ٹورکرے گی۔11سے 18 اپریل تک قومی ہاکی ٹیم سلطان اذلان شاہ کپ میں شرکت کرے گی جبکہ جون جولائی میں قومی سینئر ٹیم ٹریننگ ٹور کرے گی۔قومی جونیئر ٹیم 4 سے 12 جون تک ڈھاکہ میں جونیئرایشیا کپ میں حصہ لے گی،،،،قومی ہاکی ٹیم سال کا اختتام 17 سے 27 نومبرتک مینز ایشین چیمیئنز ٹرافی میں حصہ لے گی۔قومی ٹیم کے ٹریننگ ٹور کے مقام اور میچز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔بین الاقوامی ایونٹس کے ساتھ ساتھ سال بھر ڈومیسٹک ایونٹس بھی جاری رہیں گے۔ ستمبر میں قومی سینئرہاکی چیمپئن شپ ہوگی جبکہ اکتوبر میں پاکستان ہاکی سپر لیگ کروانے کا پھر اعلان کیا گیا ہے،،،،اس کے ساتھ ساتھ ویمن ہاکی چیمپئن شپ اور انٹر کلب ٹورنامنٹس کو کلینڈر کا حصہ بنایا گیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی