ڈبلیو ٹی اے برسبین انٹرنیشنل اوپن ٹینس، ناؤمی اوساکا کا فاتحانہ آغاز  

      ڈبلیو ٹی اے برسبین انٹرنیشنل اوپن ٹینس، ناؤمی اوساکا کا فاتحانہ آغاز  

  



 برسبین (مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر تین ناؤمی اوساکا، جمہوریہ چیک کی ففتھ سیڈڈ پیٹرا کویٹووا اور ہالینڈ کی کیکی برٹنز ڈبلیو ٹی اے برسبین انٹرنیشنل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ ا?غاز کرتے ہوئے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔منگل کو آسٹریلیا میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے ویمنز سنگلز راؤنڈ 32 میچ میں جاپان کی ناؤمی اوساکا نے یونان کی ماریا سکاری کو ہرا کر ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔انکی فتح کا سکور 6-2، 6-7(4-7) اور 6-3 تھا۔ جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا نے روس کی اناستاسیا پاؤلیچنکووا کو 2-6، 6-1 اور 6-0 سے ہرا دیا۔ ایک اور میچ میں ہالینڈ کی کیکی برٹنز نے یوکرین کی دیانا یاستریمسکا کو 6-4، 1-6 اور 6-3 سے ہرا کر ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی