ٹینس کی عالمی رینکنگ: رافیل نڈال مینز سنگلز میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان   

    ٹینس کی عالمی رینکنگ: رافیل نڈال مینز سنگلز میں بدستور پہلے نمبر پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس  (اے پی پی) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ ٹینس کی تازی ترین عالمی رینکنگ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ سربیا کے نامور ٹینس سٹار اور ومبلڈن چیمپئن نوویک جوکووچ دوسرے اور سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر تیسرے نمبر پر ہیں۔ خواتین کھلاڑیوں کے سنگلز مقابلوں میں اور آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی پہلے اور جمہوریہ چیک کی کیرولینا پالیسکووا دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ رومانیہ کی سیمونا ہالپ اور یوکرائن کی ایلینا سویٹولینا کی ایک ایک درجہ ترقی ہوئی ہے۔ رومانیہ کی سیمونا ہالپ چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئیں ہیں، جاپان کی سابق عالمی نمبر ایک ناؤمی اوساکا ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلی گئیں ہیں۔ آئی ٹی ایف کی طرف سے جاری کردہ مینز رینکنگ کے مطاق  پہلی آٹھ پوزیشنز کو برقرار رکھا گیا ہے  جس کے مطابق ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال پہلے، سربین سٹار اور ومبلڈن چیمپئن نوویک جوکووچ دوسرے اور سوئس سٹار راجر فیڈرر تیسرے نمبر پر ہیں۔ آسڑیا کے ڈومینک تھیم چوتھے، روس کے ڈینیل مڈویڈوف پانچویں، یونان کے سٹیفانوس چھٹے، جرمنی کے الیگزینڈر زویرو ساتویں، اٹلی کے میٹو بریٹینی آٹھویں نمبر پر برقرار ہیں۔ فرانس کے گیل مونفلس ایک درجہ ترقی کے بعد دسویں سے نویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ سپین کے روبرٹو باٹیسٹا آگٹ ایک درجہ تنزلی کے بعد نویں سے دسویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے کی تنزلی ہوئی ہے اور وہ چار درجے تنزلی کے بعد 125 ویں سے 129 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔  مرے 2006ء سے ٹاپ رینکڈ برطانوی کھلاڑی تھے۔ ادھر ویمنز سنگلز میں آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی پہلے، جمہوریہ چیک کی کیرولینا پالیسکووا دوسرے نمبر پر ہے، رومانیہ کی سیمونا ہالپ ایک درجہ ترقی کر کے کے چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئیں، جاپان کی ناؤمی اوساکا ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلی گئی، یوکرائن کی الینا سویٹولینا ایک درجہ ترقی کے بعد چھٹے سے پانچویں نمبر پر پہنچ گئی، کینیڈا کی بیانکا اینڈرسکیو ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں سے چھٹے نمبر پر چلی گئی، جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا، سوئٹزرلینڈ کی بلیندا بنکک، ہالینڈ کی کیکی برٹنز اور  امریکہ کی سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز بالترتیب ساتویں، آٹھویں، نویں اور دسویں نمبر پر برقرار ہیں۔ اسی طرح امریکا کی سابق عالمی چیمپئن اور عالمی نمبر ایک وینس ولیمز کی مسلسل تنزلی کا سلسلہ برقرار ہے اور وہ 3 درجے تنزلی کے بعد 56 ویں نمبر پر چلی گئیں ہیں۔