سیکرٹری سپورٹس، یوتھ افیئزز احسان بھٹہ کی زیرصدارت اہم اجلاس

  سیکرٹری سپورٹس، یوتھ افیئزز احسان بھٹہ کی زیرصدارت اہم اجلاس

  



لاہور (سپورٹس رپورٹر)سیکرٹری سپورٹس، یوتھ افیئرز، سیاحت وآثار قدیمہ پنجاب احسان بھٹہ کی زیرصدارت اہم اجلاس نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کی ای لائبریری میں منگل کے روز منعقد ہوا،جس میں ڈویژن اور ڈسٹرکٹ افسران کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری سپورٹس، یوتھ افیئرز، سیاحت وآثار قدیمہ پنجاب احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ ڈویژن اور ڈسٹرکٹ کی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، پنجاب سٹیڈیم میں سپورٹس گیلری بنائی جائے گی جس میں قومی ہیروز اور تاریخی ایونٹس کی تصاویر بھی نصب کی جائیں گی،ہر ماہ ڈویژن اور ڈسٹرکٹ افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائیگا، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے مزید اقدامات کریں  گے تاکہ وہ سپورٹس میں زیادہ سے زیادہ حصہ لے سکیں، بین الاقوامی ٹائیٹلز جیتنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے، اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن تسنیم احمد، ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان، ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ رؤف باجوہ، تمام ڈویژنل وڈسٹرکٹ سپورٹس افسران و دیگر نے شرکت کی، ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن تسنیم احمد، ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان اورتمام ڈویژنل سپورٹس افسران نے بریفنگ دی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں سپورٹس کی 315 سہولیات موجود ہیں جبکہ سپورٹس کی 193سکیموں پر کام تیزی سے ہورہا ہے،۔سیکرٹری سپورٹس، یوتھ افیئرز، سیاحت وآثار قدیمہ پنجاب احسان بھٹہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے سپورٹس کے ویژن کے مطابق صوبہ میں سپورٹس کی ترقی و فروغ کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

 ، کھلاڑیوں کو جدید سہولتیں فراہم کرنے کے لئے نئے منصوبے بنائیں گے، نوجوانوں میں سپورٹس کا شوق پیدا کرنے کے لئے پنجاب سٹیڈیم میں سپورٹس گیلری بنائی جائے گی جس میں تاریخی اور یادگار تصاویر بھی لگائی جائیں گی، نچلی سطح سے نیا ٹیلنٹ آگے لا یا جائے گا اور باصلاحیت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، ڈویژن اور ضلع کی سطح پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کریں گے اور ان کو پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن دی جائیگی، محکمہ سپورٹس، سیاحت، امور نوجوانان اور آثار قدیمہ تاریخی قدم اٹھا رہا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے اجلاس کو بتایا کہ کھلاڑیوں کو جدید سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں، سپورٹس کے کلچر کو فروغ دینے کے لئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بھی کی جارہی ہے، بین الاقوامی ٹائیٹلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی بھی کررہے ہیں،پنجاب میں سپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام ہورہا ہے جس کا وقتاً فوقتاً جائزہ بھی لیا جارہا ہے، منصوبوں میں معیار پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، ہر کھیل سے ٹیلنٹ تلاش کرنے کے لئے ہر کھیل کی ہر ماہ ایک چیمپئن شپ منعقد کی جارہی ہے، 8جنوری کو پہلی سپورٹس بورڈ پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئن شپ منعقد کررہے ہیں جس میں پنجاب کے 9ڈویژنز سے انڈر 6،8،10،12،14،16اور 18کھلاڑی شرکت کریں گے۔ تحصیل اور ضلع کی سطح پر بھی کھیلوں کے مقابلے منعقد کررہے ہیں جس سے نوجوان میں سپورٹس کا رحجان بڑھ رہا ہے۔ ٹس کے کلچر کو فروغ دینے کے لئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بھی کی جارہی ہے، بین الاقوامی ٹائیٹلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی بھی کررہے ہیں،پنجاب میں سپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام ہورہا ہے جس کا وقتاً فوقتاً جائزہ بھی لیا جارہا ہے، منصوبوں میں معیار پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، ہر کھیل سے ٹیلنٹ تلاش کرنے کے لئے ہر کھیل کی ہر ماہ ایک چیمپئن شپ منعقد کی جارہی ہے، 8جنوری کو پہلی سپورٹس بورڈ پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئن شپ منعقد کررہے ہیں جس میں پنجاب کے 9ڈویژنز سے انڈر 6،8،10،12،14،16اور 18کھلاڑی شرکت کریں گے۔ تحصیل اور ضلع کی سطح پر بھی کھیلوں کے مقابلے منعقد کررہے ہیں جس سے نوجوان میں سپورٹس کا رحجان بڑھ رہا ہے۔ 

مزید : کھیل اور کھلاڑی