مصباح اور وقار کے انڈر 19ورلڈ کپ کیلئے نوجوان کرکٹرز کو مشورے 

مصباح اور وقار کے انڈر 19ورلڈ کپ کیلئے نوجوان کرکٹرز کو مشورے 

  



 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس نے انڈر19ورلڈ کپ کے لیے نوجوان کرکٹرز کو مشوروں سے نوازا۔پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے باب وولمر ہال میں انڈر19ورلڈکپ کے لیے منتخب ہونے والے کرکٹرز کو کھیل میں بہتری کے مشورے دیئے، ان کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کیے اور یہ بھی سکھانے کی کوشش کی کہ دباؤ میں کس طرح اچھی کارکردگی دکھائی جاسکتی ہے۔لاہور کے سردموسم اور بارش کی وجہ سے پاکستانی انڈر19کرکٹ ٹیم کی تیاریاں بھی متاثر ہورہی ہیں۔ شیڈول چار میچز میں سے ابھی تک صرف ایک میچ ہی کھیلا جاسکا ہے۔ خراب موسم کی وجہ سے انڈر ہال میں ہی وہ ٹریننگ جاری رکھنے پر محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔ قومی انڈر19 ٹیم 10 جنوری کو جنوبی افریقا روانہ ہوگی جہاں 17 جنوری سے انڈر19 ورلڈکپ کا آغاز ہورہاہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی