قومی ہاکی ٹیم کے چیف سلیکٹرمنظور جونئیر نے شادی کی 37 ویں سالگرہ منائی

قومی ہاکی ٹیم کے چیف سلیکٹرمنظور جونئیر نے شادی کی 37 ویں سالگرہ منائی

  



لاہور (سپورٹس رپورٹر)قومی ہاکی ٹیم کے چیف سلیکٹر اور سابق کپتان اولمپئین منظور جونئیر نے اپنی شادی کی 37 ویں سالگرہ منائی۔گولڈن پلئیرز کے نام سے جانے والے دنیائے ہاکی کے عظیم کھلاڑی اولمپئین منظور جونئیر سات جنوری 1983 کورشتہ ازدواج میں منسلک ہو ئے،،،منظور جونئیر کی شادی کی 37 ویں سالگرہ کے موقع پر دوست احباب اور عزیز واقارب نے ان کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے،،پاکستان ہاکی ٹیم نے 1984 میں آخری مرتبہ منظور جونئیر کی قیادت میں اولمپکس گولڈ میڈل جیتا تھا جبکہ منظور جونئیر 1982 میں دہلی ورلڈکپ جیتنے والی قومی ٹیم میں بھی شامل تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی