ڈائریکٹر جنرل سپورٹس عدنان ارشد اولکھ کی حمزہ خان کو برٹش جونیئر سکواش چیمپئن شپ انڈر 15جیتنے پر مبارکباد

  ڈائریکٹر جنرل سپورٹس عدنان ارشد اولکھ کی حمزہ خان کو برٹش جونیئر سکواش ...

  



لاہور (سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے سکواش کے کھلاڑی حمزہ خان کو برٹش جونیئر سکواش چیمپئن شپ انڈر 15جیتنے پر مبارکباد دی ہے، روزحمزہ خان کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ حمزہ خان نے یہ ٹائیٹل 12سال بعد پاکستان کے نام کیا ہے جس سے سکواش کے کھیل کو فروغ ملے گا اور ملک میں سکواش کے نئے دور کا آغاز ہوگا، حمزہ خان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے برطانیہ کے یوسف شیخ کو ہرایا اور ملک کا نام روشن کیا، انہوں نے مزید کہا ہے کہ حمزہ خان پر قوم کوفخر ہے، حمزہ خان جیسے کھلاڑی ملک کے ہیروز ہیں جن کی محنت سے پاکستانی پرچم بلند ہوا ہے، سپورٹس بورڈپنجاب کھیلوں کے فروغ کے لئے بھرپور اقدامات کررہا ہے۔

، ہر کھیل کے کھلاڑیوں کا ٹیلنٹ سامنے لانے کے لئے ہر کھیل کی چیمپئن شپ منعقد کرائی جارہی ہے جس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...