سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل دس قومی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ مکمل

  سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل دس قومی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ مکمل

  



لاہور (سپورٹس رپورٹر)سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل دس قومی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں مکمل ہوگئے،،سابق کپتان سرفراز احمد کیفٹنس لیول میں نمایاں بہتری آئی ہے،،کس میں کتنا ہیدم،قومی کرکٹرز نینیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اپنی فٹنس کی آزمائش کرائی،،دوروزتک نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہونے والے فٹنس ٹیسٹ میں سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل 10 کھلاڑیوں کے ٹیسٹ ہوئے،،قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ یاسر ملک نے فٹنس ٹیسٹ کی نگرانی کی۔سٹار کرکٹرز کا فٹنس ٹیسٹ پانچ حصوں میں تقسیم کیا گیا،،ذرائع کے مطابق سری لنکا کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریزکے بعد ٹیم کی قیادت سے محروم ہونیوالے سابق کپتان سرفراز احمد کے فٹنس لیول میں نمایاں بہتری آئی ہے،،حال ہی میں سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے اوپنر عابدعلی کے فٹنس لیول میں بھی بہتری آئی ہے۔ذرائع کے مطابق شان مسعود اور قومی ٹی ٹونٹی کپتان بابراعظم کی فٹنس کا معیار بہترین ہے،،جبکہ یاسر شاہ اورعماد وسیم کے فٹنس لیول کا جائزہ لیا جارہاہے،ٹیسٹ کپتان اظہرعلی،اسد شفیق،محمد رضوان اورعثمان شنواری کے فٹنس ٹیسٹ بعد میں ہوں گے،،جبکہ بنگلہ دیش پریمیئرلیگ کھیلنے والے وہاب ریاض،محمد عامر اور شاداب خان کے فزیکل فٹنس ٹیسٹ 20 اور21 جنوری کوہوں گے،،فٹنس مسائل کا شکار فاسٹ باولرحسن علی اوراوپنر فخرزمان کے فٹنس ٹیسٹ پی سی بی میڈیکل پینل کی کلیئرنس کے بعد لئے جائیں گے۔فٹنس ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کے فیٹ اینالسز،اسٹرینتھ،اینڈیورنس،اسپیڈ اینڈیورنس اورکراس فٹ کا جائزہ لیا گیا،،فٹنس کا مطلوبہ معیار حاصل نہ کرنیوالے کھلاڑیوں پران کے معاہدے کی رقم کا 15 فی صد جرمانہ کیا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی