اطالوی فٹبال لیگ، رونالڈو نے شاندار ہیٹ ٹرک کرڈالی

اطالوی فٹبال لیگ، رونالڈو نے شاندار ہیٹ ٹرک کرڈالی

  



روم: (مانیٹرنگ ڈیسک) اطالوی فٹبال لیگ میں کرسٹیانو رونالڈو کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا، کلیاری کے خلاف گولز کی شاندار ہیٹ ٹرک، ٹیم یووینٹس کو چار صفر کی فتح سے نمبر ون ٹیم بنانے کی امید دلا دی۔سیری اے میں سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کا شاندار کھیل، یووینٹس اور کلیاری کا مقابلہ یکطرفہ بنا دیا، میچ کے پہلے ہاف میں کوئی گول اسکور نہ ہوا، فٹبال تماشائی مایوس ہو گئے، دوسرے ہاف میں تابڑ توڑ حملے کامیاب ہوئے، انچاسویں منٹ کرسٹیانو رونالڈو نے پہلا فیلڈ گول کیا۔پنلٹی کک پر آسان گول سے اسکور ڈبل کر دیا، میچ میں تیسرا گول کر کے ایونٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک داغ ڈالی۔ ہیگوئن سمیت چار گولز کی جیت سے ٹیم یووینٹس کے نمبر ون انٹر میلان کے برابر پینتالیس پوائنٹ کر لیے۔ جس سے سرفہرست آنے کی امید روشن ہو گئی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...