انڈر21گیمز،صوابی میں سپورٹس گالاکے انعقاد کا اعلان

انڈر21گیمز،صوابی میں سپورٹس گالاکے انعقاد کا اعلان

  



پشاور(آئی این پی)خیبر پختونخواانڈر21گیمز کی تیاریوں او ر ضلع صوابی میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ڈسٹرکٹ سپورٹس گالاکے انعقاد کیلئے تاریخ کا اعلان کردیا،گالامیں کرکٹ،چک بال،فٹ بال،اتھلیٹکس اور ٹیبل ٹینس سمیت 9کھیلوں کے مقابلے کھیلے جائینگے،جسکے لئے ضلع صوابی کے تمام علاقوں کے کھلاڑیوں کواپنی تیاری شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر طارق محمد کے مطابق صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر صوابی میں کھیلوں کی فروغ کیلئے مزید اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جبکہ صوبے میں منعقدہ ہونیوالے انڈر21گیمز کیلئے ضلع صوابی میں بہترین ٹیلنٹ کو تلاش کرکے سامنے لانے کیلئے ایک منصوبے پر کام شروع کردیاہے جسکے تحت 12جنوری سے صوابی سپورٹس کمپلیکس بام خیل میں ڈسٹرکٹ سپورٹس گالاکا انعقاد ہوگا۔

جس میں اتھلیٹکس،جمناسٹک،ٹیبل ٹینس،بیڈمنٹن،چک بال،ہاکی،کراٹے،فٹ بال اور کرکٹ کے مقابلے کھیلے جائینگے،ان مقابلوں کو بہترین طریقے سے منعقد کرانے کیلئے ضلعی کھیلوں کے ایسوسی ایشنز کے ہدیداروں پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں اور انشاء اللہ پہلے کی طرح یہ گیمزمیں اندازمیں ہونگے اور علاقے میں کھیلوں کے فروغ اور نیاٹیلنٹ کے تلاش میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...