راولپنڈی، پولیس مقابلے میں 2اہلکار شہید، راہگیر خاتون سمیت 2زخمی، حملہ آور بھی ہلاک 

راولپنڈی، پولیس مقابلے میں 2اہلکار شہید، راہگیر خاتون سمیت 2زخمی، حملہ آور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (این این آئی) تھانہ کینٹ کے علاقے صدر میٹر و اسٹیشن پر پولیس مقابلہ دو پولیس ملازمین شہید،ایک شدید زخمی،راہ گیر خاتون بھی گولیوں کی زد میں آگئی۔تفصیلات کے مطابق منگل کی شام 7بجے کے قریب تھانہ کینٹ کے علاقے صدر میٹرو سٹیشن پر پولیس ناکہ پر ڈولفن اہلکاروں نے ایک مشکوک شخص کو رکنے کا اشارہ کیا جس نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی جس سے ڈولفن اہلکار حسن شدید زخمی ہو گیا جب کہ دو پولیس ملازمین محمد علی ہیڈ کانسٹیبل اور سعید کانسٹیبل موقع پر شہید ہو گئے ملزم کی فائرنگ سے ایک راہ گیر خاتون سمیر ساکن فیصل کالونی کینٹ بھی شدید زخمی ہو گئی۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور مسلح شخص بھی جاں بحق ہو گیا،پولیس افسران بھی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے،زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا،مارے جانیوالے حملہ آور کی شناخت کا سلسلہ رات گئے جاری رہا،رات گئے پولیس مصروف تفتیش رہی۔
پولیس مقابلہ

مزید :

صفحہ اول -