کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب

  کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (این این آئی)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس (آج) بدھ کو طلب کرلیا گیا،ای سی سی کا اجلاس مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ہوگا،ای سی سی اجلاس میں سات نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، ایجنڈا کے مطابق اجلاس میں سیاحت کے فروغ کیلئے ایک ارب روپے کا فنڈ قائم کرنے کیلئے گرانٹ دینے پر غور کیا جائے گا،یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کیلئے 5 ارب روپے کے قرض پر حکومتی ضمانت دینے پر غور کیا جائے گا،واپڈا کی طرف سے صوبوں کو 38 ارب 12 کروڑ روپے کے خالص پن بجلی منافع کی ادائیگی کیلئے لیے گئے قرض کی ادائیگی پر غور کیا جائے گا،پی ایس او کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں ایکسچینج ریٹ نقصانات کے ازالے کی منظوری دی جائے گی،پاکستان اسٹیل مل کے سوئی سدرن کے عدم ادا واجبات کی ادائیگی کی منظوری دی جائے گی،رزق گیس فیلڈ کی گیس سوئی سدرن کو فراہم کرنے کی منظوری دی جائے گا۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی

مزید :

صفحہ اول -