ایران میں بوئنگ مسافر طیارہ گر کرتباہ

ایران میں بوئنگ مسافر طیارہ گر کرتباہ
ایران میں بوئنگ مسافر طیارہ گر کرتباہ

  



تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران میں بوئنگ مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا،طیارے میں 176 افرادسوار تھے،حادثے میں تمام مسافرہلاک ہو گئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران میں یوکرائن کابوئنگ 737 مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا،طیارے میں 176مسافر سوار تھے،طیارہ تہران ایئرپورٹ پر پرواز کے کچھ ہی دیر بعد گرکر تباہ ہو گیا،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں،ایرانی میڈیا کا کہناہے کہ طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔ایرانی سرکاری میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ حادثے میں تمام مسافرہلاک ہو گئے ۔

مزید : اہم خبریں /بین الاقوامی


loading...