”ہم نے اس اڈے کو نشانہ بنایا جہاں سے ۔۔“عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے کے بعد ایران نے بڑا اعلان کر دیا

”ہم نے اس اڈے کو نشانہ بنایا جہاں سے ۔۔“عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے کے ...
”ہم نے اس اڈے کو نشانہ بنایا جہاں سے ۔۔“عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے کے بعد ایران نے بڑا اعلان کر دیا

  



تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے عراق پر امریکی فوجی اڈوں پر حملے کو مناسب جواب قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں جواد ظریف نے کہا کہ ایران نےمناسب جواب دے دیا ہے اور ایران کی جانب سے مناسب جواب مکمل ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کےچارٹرکے تحت اپنے دفاع میں کارروائی کی اور ا±سی فوجی اڈےکونشانہ بنایا جہاں سے ایرانی جنرل کو ہدف بنایاگیا۔جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ہم جنگ بڑھانا نہیں چاہتے لیکن جارحیت کا مقابلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پر امریکا کے خلاف انتقامی کارروائی کی اور عراق میں اس کے 2 فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جس کی تصدیق پینٹاگون کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔

مزید : بین الاقوامی