عراق میں امریکی اڈوں پرحملہ ،ٹرمپ کی زیرصدارت امریکا کی قومی سلامتی کا ہنگامی اجلاس

عراق میں امریکی اڈوں پرحملہ ،ٹرمپ کی زیرصدارت امریکا کی قومی سلامتی کا ...
عراق میں امریکی اڈوں پرحملہ ،ٹرمپ کی زیرصدارت امریکا کی قومی سلامتی کا ہنگامی اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاسداران انقلاب کے حملے کے بعد وائٹ ہاؤس میں امریکا کی قومی سلامتی کونسل کاہنگامی اجلاس ہوا جس کی صدارت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کی۔
وزیردفاع مارک ایسپر، وزیرخارجہ مائیک پومپو اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی، مشاورت مکمل ہونے کے بعد امریکی وزرا اور حکام وائٹ ہاوس سے چلے گئے۔۔
خیال رہے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد ایران کی جانب سے بغداد میں عین الاسد اور اربیل امریکی ہوائی اڈوں پر راکٹ حملے کیے گئے۔ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے آپریشنز ہیڈ کوارٹر آکر کارروائی کی سربراہی کی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق عراق میں امریکی ایئربیس پر 30 میزائل داغے گئے۔