ایران میں گر کر تباہ ہونے والے مسافر طیارے کی ویڈیو سامنے آ گئی ، طیارے کو گرنے سے پہلے کیا ہوا ؟ جانئے

ایران میں گر کر تباہ ہونے والے مسافر طیارے کی ویڈیو سامنے آ گئی ، طیارے کو ...
ایران میں گر کر تباہ ہونے والے مسافر طیارے کی ویڈیو سامنے آ گئی ، طیارے کو گرنے سے پہلے کیا ہوا ؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایران میں یوکرائین کا بوئنگ مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیاہے جس میں سوار 176 تمام مسافر ہلاک ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیا کا کہناہے کہ یوکرائن کے بوئنگ طیارے نے صبح 6بج کر 12 منٹ پر ایران کے امام خمینی ایئر پورٹ سے یوکرائن کے دارلحکومت کیف کیلئے پرواز بھر لیکن اڑنے کے ٹھیک آٹھ منٹ کے کے بعد طیارہ تہران میں ہی گر کر تباہ ہو گیا ۔گرنے سے قبل طیارے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جو کہ کسی عینی شاہد کی جانب سے بنائی گئی جس میں دیکھا جا سکتاہے کہ طیارے میں آگ بھڑکی ہوئی ہے اور وہ تیزی کے ساتھ نیچے کی جانب آ رہاہے ، کچھ ہی دیر میں طیارہ زمین سے ٹکراتا ہے اور بڑے پیمانے پر دھماکہ ہوتا اور ہر طرف روشنی ہی روشنی ہو جاتی ہے ۔
یہاں یہ امربھی قابل ذکر ہے کہ ایران نے اپنے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے جواب میں عراق میں امریکی اڈوں پر بیلسٹک میزائل فائر کیے جس کے باعث نیا خطرہ پیدا ہو گیاہے ۔ ایران کی جانب سے امریکی فوجی اڈوں پر درجنوں میزائل فائر کیے گئے تاہم ابھی تک اس کے ذریعے ہونے والے مالی و جانی نقصان کی اطلاعات مو صول نہیں ہوئی ہے جبکہ امریکی صدر کا کہناتھا کہ نقصان کا تخمینہ لگایا جارہاہے ۔

ویڈیو دیکھیں: