”اگر امریکہ نے جوابی کارروائی کی توہم اس ملک پر میزائل چلا دیں گے “پاسداران انقلاب نے امریکہ کو فوجی اڈوں پر حملوں کے بعد بڑی دھمکی دیدی

”اگر امریکہ نے جوابی کارروائی کی توہم اس ملک پر میزائل چلا دیں گے “پاسداران ...
”اگر امریکہ نے جوابی کارروائی کی توہم اس ملک پر میزائل چلا دیں گے “پاسداران انقلاب نے امریکہ کو فوجی اڈوں پر حملوں کے بعد بڑی دھمکی دیدی

  



تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن )عراق میں فوجی اڈوں پر حملوں کے بعد ایران کی پاسداران انقلاب نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکہ نے جوابی کارروائی کی تو اسرائیل کو نشانہ بنائیں گے ، امریکہ اور اسرائیل کو ایک دوسرے سے الگ نہیں سمجھتے ہیں ، اسرائیلی شہر حائفہ اور تل ابیب کو تباہ کر کے رکھ دیں گے ۔دوسری جانب ایرانی حکومتی ترجمان کا کہناتھا کہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے ، ایران کوئی جنگ نہیں چاہتا ،پاسداران انقلاب کے آپریشن پر مشکور ہیں ۔

یاد رہے کہ حملہ پاسداران انقلاب کی جانب سے کیا گیا جس میں زمین سے زمین پر مار کرنے والے درجنوں میزائل داغے گئے جب کہ حملے میں عراقی فوجی اڈوں عین الاسد،اربیل اور تاجی کیمپ کو نشانہ بنایا گیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق حملوں کا نشانہ بنائےجانے والے مقامات پر امریکی اور دیگر اتحادی ملکوں کے فوجی تعینات ہیں تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مزید : بین الاقوامی