بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مستحق افراد کا حق مارنے والے 2500 سرکاری افسران کی تفصیلات جاری

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مستحق افراد کا حق مارنے والے 2500 سرکاری افسران ...
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مستحق افراد کا حق مارنے والے 2500 سرکاری افسران کی تفصیلات جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مستحق افراد کا حق مارنے والے 2500 سرکاری افسران کی تفصیلات جاری کردی گئیں،رپورٹ کے مطابق گریڈ17 سے گریڈ21 کے افسران نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھایا،متعدداعلیٰ سرکاری افسران بیویوں کے نام پر پیسے وصول کرتے رہے ،ملک بھر سے گریڈ20 کے 59 افسران سہہ ماہی وظیفہ وصول کرتے رہے ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سے سرکاری افسران بھی مستفیدہوتے رہے ،گریڈ 21 تین،گریڈ 20 کے59 افسران وظیفہ لیتے رہے ،گریڈ 19 کے 429 افسران بھی مستفیدہونے والوں میں شامل ہیں،سندھ میں گریڈ 18 کے 342 افسران وظیفہ لیتے رہے ،بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے 6 افسران بھی مستفید ہوتے رہے ہیں۔