آرمی ایکٹ پر تمام سیاسی قوتوں کا اتحاد اور مثبت کردار اعلیٰ پارلیمانی جمہوری روایات کا آئینہ دار ہے،فردوس عاشق اعوان

آرمی ایکٹ پر تمام سیاسی قوتوں کا اتحاد اور مثبت کردار اعلیٰ پارلیمانی جمہوری ...
آرمی ایکٹ پر تمام سیاسی قوتوں کا اتحاد اور مثبت کردار اعلیٰ پارلیمانی جمہوری روایات کا آئینہ دار ہے،فردوس عاشق اعوان

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ آرمی ایکٹ پر ملک کی تمام سیاسی قوتوں کا اتحاد اور مثبت کردار اعلیٰ پارلیمانی جمہوری روایات کا آئینہ دار ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ آرمی ایکٹ پر ملک کی تمام سیاسی قوتوں کا اتحاد اور مثبت کردار اعلیٰ پارلیمانی جمہوری روایات کا آئینہ دار ہے۔

ان کاکہنا ہے کہ سیاسی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کا شاندار مظاہرہ پاکستان دشمن قوتوں کیلئے واضح پیغام ہے کہ پاکستانی قوم اہم معاملات اور قومی مفاد کے تحفظ کےلئے متحد ہے۔

معاون خصوصی اطلاعات و نشریات کامزید کہنا ہے کہ خطے کی صورتحال اور پاکستان کے مفاد میں ہمیں ہم آہنگی اور یکجہتی کی فضا کو مزید آگے بڑھانا ہے۔امید ہے اس مفاہمت کی فضا کی جھلک سینٹ میں نظر آئے گی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد