ایران نے عراق میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کیلئے کونسے بلیسٹک میزائل استعمال کیے اور ان کی رینج کتنی ہے ؟ پتا چل گیا

ایران نے عراق میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کیلئے کونسے بلیسٹک میزائل ...
ایران نے عراق میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کیلئے کونسے بلیسٹک میزائل استعمال کیے اور ان کی رینج کتنی ہے ؟ پتا چل گیا

  



تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے جواب میں گزشتہ شب عراق میں امریکہ کے دو فوجی اڈوں پر دھاوا بولا اور مجموعی طور پر 15 بلیسٹک میزائل فائر کیے اور دعویٰ کیاہے کہ حملے میں 80 افراد مارے گئے ہیں جبکہ امریکہ کا بھاری مقدار میں جنگی سامان بھی تباہ ہو گیاہے ۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ایران نے عراق میں امریکی فوجی اڈے عین الاسد کو نشانہ بنانے کیلئے 15 بلیسٹک میزائل فائر کیے ، حملوں میں استعمال کیے جانے والے بلیسٹک میزائل کا نام ” فتح 110“ ہے جوکہ زمین سے زمین پر 300 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ایران نے امریکی فوجی اڈوں پر حملے کے بعد اپنے متعدد جنگی طیارے فضائی حدود کی نگرانی کرنے کیلئے تعینات کر دیئے ہیں جبکہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو جوابی حملہ نہ کرنے کی دھمکی بھی دی ہے ۔

ایران کی جانب سے کیے جانے والے حملے کی تصدیق پینٹا گان کی جانب سے بھی کر دی گئی ہے اور جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ ایران کی دھمکیوں کے پیش نظر محکمہ دفاع کی جانب اپنے اہلکاروں اور شراکت داروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات کر لیے گئے تھے ، حملے میں ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہاہے ۔ان ایئر بیسز کو ایرانی حملوں کے خدشے کے باعث ہائی الرٹ کر دیا گیا تھا ۔

مزید : بین الاقوامی