پرویز مشرف کی سزائے موت رکوانے کیلئے ایک اور بڑا قدم اٹھا لیا گیا

پرویز مشرف کی سزائے موت رکوانے کیلئے ایک اور بڑا قدم اٹھا لیا گیا
پرویز مشرف کی سزائے موت رکوانے کیلئے ایک اور بڑا قدم اٹھا لیا گیا

  



لاہور(ویب ڈیسک) سابق صدرپرویزمشرف کی سزائے موت پر عملدرآمد رکوانے کیلئے ہائیکورٹ میں دوبارہ متفرق درخواست دائرکردی گئی۔ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہورہائیکورٹ میں ایڈووکیٹ اظہرصدیق کی جانب سے سابق صدر و آرمی چیف جنرل (ر) پرویزمشرف کی سزائے موت پر عملدرآمد رکوانے کیلئے دوبارہ متفرق درخواست دائرکردی گئی، جوسماعت کے لیے بھی مقررکردی گئی ہے۔ جسٹس سید مظاہرعلی اکبرنقوی کی سربراہی میں فل بینچ پرویز مشرف کی درخواست پرکل سماعت کرے گا۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ خصوصی عدالت نے غداری کیس کا فیصلہ عجلت میں سنایا، خصوصی عدالتی کی تشکیل سے متعلق معاملہ عدالت میں زیر التوا تھا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پرویز مشرف کی سزا پر عمل درآمد روکنے کا حکم جاری کرے۔اس سے قبل بھی پرویز مشرف نے سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ سابق صدر کی جانب سے خصوصی عدالت کی سزا کے خلاف دائردرخواست میں پیرا 66 پر اعتراض اٹھاتے ہوئے اسے حذف کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...