اسلام آبادہائیکورٹ،پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی تحلیل کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ

اسلام آبادہائیکورٹ،پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی تحلیل کے خلاف کیس کا ...
اسلام آبادہائیکورٹ،پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی تحلیل کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی تحلیل کےخلاف کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا،جسٹس محسن اخترکیانی نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میںپاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی تحلیل کےخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،پی ایم ڈی سی کے سابقہ ملازمین نے صدارتی آرڈیننس چیلنج کررکھا ہے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ معاملہ پارلیمنٹ میں ہے ،عدالت کوئی حکم جاری کرنے سے احتیاط سے کام لے ،جسٹس محسن اخترکیانی نے استفسار کیا کہ کیاعدالت پارلیمان کو کوئی ہدایت جاری کرسکتی ہے؟بل پارلیمنٹ کے سامنے ہے یہ معاملہ ایمرجنسی نہیںبلکہ نارمل صورتحال ہے ۔

اسلام آبادہائیکورٹ نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی تحلیل کےخلاف کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا،جسٹس محسن اخترکیانی نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد