ایران کے ایٹمی پلانٹ کے قریب زلزلہ

ایران کے ایٹمی پلانٹ کے قریب زلزلہ
ایران کے ایٹمی پلانٹ کے قریب زلزلہ

  



تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران کے نیوکلیئر پاور پلانٹ کی زمین لرز اٹھی۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی ایٹمی پلانٹ کے قریب چار اعشاریہ پانچ شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

زلزلہ جنوب مشرقی صوبے بورازجان سے دس کلومیٹر دو ر پیش آیا۔رپورٹس کے مطابق زلزلے نے ایٹمی پلانٹ کو متاثرکیا۔ایرانی حکام کے مطابق یہ زلزلہ قدرتی طور پر آیاہے۔

واضح رہے یہ زلزلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب امریکا ایران کشیدگی کے باعث خطے پر جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کے جواب میں ایران نے عراق میں امریکیوں کے زیر استعمال فوجی اڈوں پر میزائل حملے کردیے ہیں جس کی تصدیق پنٹا گان کی جانب سے بھی کر دی گئی ہے۔

ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ حملہ پاسداران انقلاب کی جانب سے کیا گیا جس میں زمین سے زمین پر مار کرنے والے درجنوں میزائل داغے گئے۔حملے میں اسی امریکیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیاگیاہے۔ جبکہ حملے میں عراق میں موجود امریکی فوجی اڈوں عین الاسد،اربیل اور تاجی کیمپ کو نشانہ بنایا گیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق حملوں کا نشانہ بنائے جانے والے مقامات پر امریکی اور دیگر اتحادی ملکوں کے فوجی تعینات ہیں۔

مزید : بین الاقوامی /عرب دنیا


loading...