ایران امریکا معاملات گفت و شنید سے حل ہونے چاہئیں،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ایران امریکا کشیدگی سے متعلق بیان

ایران امریکا معاملات گفت و شنید سے حل ہونے چاہئیں،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ...
ایران امریکا معاملات گفت و شنید سے حل ہونے چاہئیں،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ایران امریکا کشیدگی سے متعلق بیان

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران ،امریکا کشیدگی سے متعلق بیان میں کہاہے کہ ایرانی وزیر خارجہ کے بیان میں سنجیدگی اور ٹھہراﺅ تھا،میں سمجھتا ہوں کہ امریکا کو بھی محتاط رہنا چاہئے،انہوں نے کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے معاملات کو گفت و شنید کے ذریعے حل ہونا چاہئے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران ،امریکا کشیدگی سے متعلق بیان میں کہاہے کہ ایرانی وزیر خارجہ کے بیان میں سنجیدگی اور ٹھہراﺅ تھا،میں سمجھتا ہوں کہ امریکا کو بھی محتاط رہنا چاہئے،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس سلسلے میں خطے کے مختلف وزرائے خارجہ سے روابط ہوئے ہیں ، سب کی کوشش ہے کہ خطے میں کشیدگی میں اضافہ نہ ہو،انہوں نے کہاکہ پاکستان سمجھتا ہے معاملات کو گفت و شنید کے ذریعے حل ہونا چاہئے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...