پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 150 سوالات کے جوابات پر مبنی رپورٹ تیار کر لی،آج بذریعہ ای میل ارسال کی جائیگی

پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 150 سوالات کے جوابات پر مبنی رپورٹ تیار کر لی،آج ...
پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 150 سوالات کے جوابات پر مبنی رپورٹ تیار کر لی،آج بذریعہ ای میل ارسال کی جائیگی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان کے 22نکات پر جواب آج بھیجے گا،تمام متعلقہ محکموں نے اپنے جوابات فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کو ارسال کردیئے،ایف ایم یوآج بذریعہ ای میل پاکستان کاجواب ایف اے ٹی ایف کوارسال کرے گا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایف ایم یونے ایف اے ٹی ایف کے 150 سوالات کے جوابات پر مبنی رپورٹ تیار کر لی،پاکستان ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان کے 22نکات پر جواب آج بھیجے گا،ایف ایم یوپاکستان کی ایف اے ٹی ایف کوآرڈنیشن کمیٹی کی منظوری کے بعد رپورٹ ارسال کرے گا،ایف ایم یو آج شام تک بذریعہ ای میل ایف اے ٹی ایف کو رپورٹ ارسال کرے گا، ایف ایم یو کی رپورٹ متعلقہ محکموں سے موصول ہونے والے جوابات پر مبنی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے اگلے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر حماد اظہر کریں گے،پاکستانی وفد کے دیگر ارکان کے ناموں کا اعلان رواں ہفتے کردیا جائے گا،چیئرمین ایف بی آر کا نام بھی پاکستانی وفد کے ممکنہ ارکان میں شامل ہے،پاکستانی وفد کے ممکنہ ارکان میں ڈی جی ایف ایم یو اورڈی جی نیکٹا بھی شامل ہیں،رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ کے جوائنٹ سیکرٹری اور ایگزیکٹیو ڈائریکٹرسٹیٹ بینک بھی ممکنہ وفد کا حصہ ہیں،پنجاب اور خیبرپختونخواکے سی ٹی ڈی نمائندے اور ڈائریکٹر ایف آئی اے کا نام بھی ممکنہ فہرست میں شامل ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد