پی آئی سی واقعہ، وکلاءاور ڈاکٹروں کے درمیان صلح ہو گئی، کیا معاہدہ طے پایا؟ جانئے

پی آئی سی واقعہ، وکلاءاور ڈاکٹروں کے درمیان صلح ہو گئی، کیا معاہدہ طے پایا؟ ...
پی آئی سی واقعہ، وکلاءاور ڈاکٹروں کے درمیان صلح ہو گئی، کیا معاہدہ طے پایا؟ جانئے

  



لاہور(کرائم رپورٹر)پی آئی سی حملہ کیس، وکلاءاور ڈاکٹرز کے درمیان صلح ہوگئی، واقعہ میں ملوث ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی جاری ر کھنے اور جاں بحق ہونیوالے مریضوں کی یاد میں بنائے گئے چبوترے پر وکلاءکیخلاف درج تحریر ختم کرنے پر اتفاق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطا بق سی سی پی او کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں وکلاءرہنماو¿ں اور ڈاکٹروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ وکلاءنمائندوں میں صدر ہا ئیکورٹ بار حفیظ الرحمان چودھری، سابق وائس چیئرمین پنجاب بارچوہدری شاہنواز اسماعیل گجر، صدر لاہور بارعاصم چیمہ اور سابق صدر ہا ئیکورٹ بار اصغر گل شریک ہوئے۔ ڈاکٹروں کی جانب سے ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹر امیر اور ڈاکٹر ذیشان سمیت دیگر شریک ہوئے۔ اجلا س میں ڈی آئی جی آپریشن، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن بھی موجود تھے۔

وکلاءاور ڈاکٹرز کے نمائندوں نے اس بات بار اتفاق کیا کہ پی آئی سی واقعہ کے جو افراد ذمہ دار ہیں ان کیخلاف درج مقدمات کی کارروائی قانون کے مطابق جاری رکھی جائے۔وکلاءاور ڈاکٹرز نمائندوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ پی آئی سی میں جاں بحق ہونیوالے مریضوں کی یاد میں بنائے گئے چبوترے پر وکلاءکیخلاف درج تحریرختم کر کے وہاں قرآنی آیات ”اللہ کی رسی کومضبوطی سے تھامے رکھو“ تحریرکی جائے۔وکلاءرہنما آج ہائیکورٹ بار میں پی آئی سی واقعہ پر ہونیوالی صلح کے حوالے سے پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور