ایران میں یوکرائن کا مسافر طیارہ گر کر تباہ، تحقیق کاروں کو اہم ترین کامیابی مل گئی

ایران میں یوکرائن کا مسافر طیارہ گر کر تباہ، تحقیق کاروں کو اہم ترین کامیابی ...
ایران میں یوکرائن کا مسافر طیارہ گر کر تباہ، تحقیق کاروں کو اہم ترین کامیابی مل گئی

  



تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایران میں یوکرائن کا بوئنگ مسافر طیارہ گر کرتباہ ہو گیاہے جس کے نتیجے میں پرواز میں سوار تمام 176 افراد ہلاک ہو گئے ہیں تاہم اب تحقیق کاروں کو طیارے کا ” بلیک باکس “ تلاش کی مسلسل کوششوں کے بعد مل گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق بلیک باکس طیارہ حادثے کی تحقیق میں نہایت اہم کردار ادارے کرے گا کیونکہ اس میں پائلٹس کی آپس میں ہونے والی گفتگو اور اقدامات ریکارڈ ہوتے ہیں جس سے طیارے کے حادثے کا شکار ہونے کی اصل وجوہات تک پہنچا جا سکے گا ۔ایرانی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے دو بلیک باکسز میں سے ایک مل گیا ہے جبکہ فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈر بھی ڈھونڈ لیا گیا ہے۔ایرانی ایوی ایشن حکام کا کہناہے کہ یوکرائن کے طیارے کے پائلٹ کی جانب سے ایمرجنسی ڈکلیئر نہیں کی گئی تھی ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ غیر ملکی میڈیا میں یہ خبریں بھی گردش کر رہی تھیں کہ طیارہ میزائل لگنے کے باعث تباہ ہواہے تاہم اب ایران میں یوکرائن کے سفارتخانے نے بیان جاری کرتے ہوئے ایسی افواہوں کی سختی سے تردیدکر دی ہے اور کہا ہے کہ طیارہ میزائل لگنے یا کسی دہشتگردی کی کارروائی کے باعث تباہ نہیں ہوا بلکہ طیارہ انجن فیل ہونے کے باعث گر کر تباہ ہواہے ۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر طیارے کی تباہ ہونے کی ویڈیو بھی وائرل ہو چکی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارے میں فضا میں آگ بھڑکی ہوئی ہے اور وہ آسمان سے تیزی کے ساتھ زمین کی طرف آ رہاہے اور ایک مقام پر آکر ٹکراتا ہے جس کے باعث بڑے پیمانے پر دھماکہ ہو تاہے اور آگ بھڑک اٹھتی ہے ۔

مزید : بین الاقوامی


loading...