امریکی جریدے فوربز نے پاکستان کو دنیا کے 10 بہترین سیاحتی ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا

امریکی جریدے فوربز نے پاکستان کو دنیا کے 10 بہترین سیاحتی ممالک کی فہرست میں ...
امریکی جریدے فوربز نے پاکستان کو دنیا کے 10 بہترین سیاحتی ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی جریدے فوربز نے پاکستان کو دنیا کے 10 بہترین سیاحتی ممالک کی فہرست میں شامل کرلیاہے۔

امریکی جریدے فوربز نے کہاہے کہ برطانوی شاہی جوڑے کے حالیہ دورے سے پاکستان سیاحوں کیلئے پرکشش مقام بن گیا،امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ پاکستان میں قلعے ،مساجد اور خوبصورت مقامات لئے پرکشش شہر لاہور ہے،پاکستان میں 4 ہزار سال قدیم دریائے سندھ کی تہذیب ہے ۔

امریکی جریدے کاکہنا ہے کہ پاکستان کے شمالی علاقے ناقابل یقین مناظر پیش کرتے ہیں جہاں 3 بڑے پہاڑی سلسلے ملتے ہیں ،پاکستان ٹریکنگ ،ماﺅنٹین بائیکنگ اور ثقافتی سیاحت کیلئے بہترین ہے۔

امریکی جریدے کاکہنا ہے کہ بین الاقوامی سفری کمپنیاں پاکستان کےلئے بھی سفری سہولیات کا آغاز کررہی ہیں، سڑکوں کی تعمیر نو اورنئی سرنگوں سے سفرکاوقت کم ہو گیا ہے ،پاکستان کے شمالی علاقوں میں نئے لگژری ہوٹل کھولے جارہے ہیں ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...