تہران میں مسافر طیارے کی تباہی،یوکرائن نے ایسا اعلان کردیا کہ ایران بھی پریشان ہوجائے گا

تہران میں مسافر طیارے کی تباہی،یوکرائن نے ایسا اعلان کردیا کہ ایران بھی ...
تہران میں مسافر طیارے کی تباہی،یوکرائن نے ایسا اعلان کردیا کہ ایران بھی پریشان ہوجائے گا

  



کیف(ڈیلی پاکستان آن لائن)تہران میں مسافر طیارے کی تباہی کے بعد یوکرائن حکومت نے ایسا اعلان کردیا ہے کہ جسے سن کر ایران بھی پریشان ہوجائے گا۔برطانوی ٹی وی کے مطابق یوکرائن حکومت نے مسافر طیارے کی تباہی کے بعد ایران بھر کیلئے اپنی تمام پروازیں بندکردی ہیں۔ اور حملے کی وجوہات معلوم کرنے کااعلان کیاہے۔

سکائی نیوز بریکنگ کے مطابق یوکرائن انٹرنیشنل ایئرلائن نے کہا ہے کہ تہران میں بوئنگ 737کی اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد تباہی کی تصدیق ہونے کے بعد وہ ایران کیلئے اپنی تمام پروازیں بندکرنے کا اعلان کرتے ہیں۔یوکرائنی فضائی کمپنی کے مطابق وہ اپنے طیارے کی تباہی کی ’وجوہات‘ جاننے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائی گے۔

واضح رہے کہ ایران میں یوکرائین کا بوئنگ مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیاہے جس میں سوار 176 تمام مسافر ہلاک ہو گئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق یوکرائن کے بوئنگ طیارے نے صبح 6بج کر 12 منٹ پر ایران کے امام خمینی ایئر پورٹ سے یوکرائن کے دارلحکومت کیف کیلئے پرواز بھر لیکن اڑنے کے ٹھیک آٹھ منٹ بعد طیارہ تہران میں ہی گر کر تباہ ہو گیا۔

گرنے سے قبل طیارے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جو کہ کسی عینی شاہد کی جانب سے بنائی گئی جس میں دیکھا جا سکتاہے کہ طیارے میں آگ بھڑکی ہوئی ہے اور وہ تیزی کے ساتھ نیچے کی جانب آ رہاہے ، کچھ ہی دیر میں طیارہ زمین سے ٹکراتا ہے اور بڑے پیمانے پر دھماکہ ہوتا اور ہر طرف روشنی ہی روشنی ہو جاتی ہے۔

قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ یہ طیارہ ایک ایسے وقت میں تباہ ہوا ہے جب ایران کی جانب سے عراق میں موجود فوجی اڈوں پر میزائلوں کی بارش کی بارش کی گئی ہے۔

مزید : بین الاقوامی /عرب دنیا


loading...