سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنراورارکان کی تقرری کے معاملے پر رہبر کمیٹی کی درخواست پر اعتراضات عائد کردیئے

سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنراورارکان کی تقرری کے معاملے پر رہبر کمیٹی کی ...
سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنراورارکان کی تقرری کے معاملے پر رہبر کمیٹی کی درخواست پر اعتراضات عائد کردیئے

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنراورارکان کی تقرری کے معاملے پر رہبر کمیٹی کی درخواست پر اعتراضات عائد کردیئے، عدالت نے اعتراضات کیساتھ درخواست واپس کرتے ہوئے کہاہے کہ براہ راست سپریم کورٹ سے رجوع نہیں کیاجاسکتا،رہبرکمیٹی نے پہلے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری کے معاملے پر رہبر کمیٹی کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے رہبرکمیٹی کی تعیناتی سے متعلق درخواست پراعتراضات عائد کردیئے،سپریم کورٹ نے اعتراضات کےساتھ درخواست واپس کردی ،اعتراضات میں کہاگیا ہے کہ درخواست کیساتھ منسلک سرٹیفکیٹ قانون کےمطابق نہیں،براہ راست سپریم کورٹ سے رجوع نہیں کیاجاسکتا،رہبرکمیٹی نے پہلے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...