وزیراعظم کی آئی جی اور پنجاب پولیس کو شاباش

وزیراعظم کی آئی جی اور پنجاب پولیس کو شاباش
وزیراعظم کی آئی جی اور پنجاب پولیس کو شاباش

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے آئی جی پنجاب اور پنجاب پولیس کی تعریف کی ہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کئے گئے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ’میں آئی جی پنجاب شعیب دستگیر اور پنجاب پولیس کوجرائم میں ملوث افراد کیخلاف سخت ایکشن کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہاپنجاب پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی سے مثبت پیغام سامنے آیا ہے۔کارروائی سے یہ پیغام سامنے آیاہے کہ پنجاب پولیس جرائم پیشہ عناصر کیخلاف زیر وٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

مزید : قومی