آئی سی سی ٹیسٹ چیمپین شپ میں انگلینڈ نے پاکستان کو زوردار جھٹکا دیدیا

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپین شپ میں انگلینڈ نے پاکستان کو زوردار جھٹکا دیدیا
آئی سی سی ٹیسٹ چیمپین شپ میں انگلینڈ نے پاکستان کو زوردار جھٹکا دیدیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپین شپ میں پاکستان سے تیسری پوزیشن چھین لی ہے اور یوں قومی ٹیم چوتھی پوزیشن پر چلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرین شرٹس نے کراچی ٹیسٹ میں سری لنکا کو شکست دیکر 80 پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر جگہ بنائی تھی تاہم انگلینڈ نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو زیر کر کے 86 پوائنٹس اپنے نام کئے اور پاکستان کو ایک قدم پیچھے ہٹا کر تیسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپین شپ کے ساتوں میچز میں کامیابی حاصل کرنے والا بھارت 360 پوائنٹس کے ساتھ بدستور سرفہرست ہے جبکہ آسٹریلیا 296 پوائنٹس کیساتھ دوسرے، انگلینڈ 86 پوائنٹس کیساتھ تیسرے، پاکستان 80 پوائنٹس کیساتھ چوتھے، سری لنکا 80 پوائنٹس کیساتھ پانچویں، نیوزی لینڈ 60 پوائنٹس کیساتھ چھٹے اور جنوبی افریقہ 30 پوائنٹس کیساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔

مزید : کھیل