بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقم وصول کرنے والوں سرکاری ملازمین کے گرد گھیراتنگ،حکومت کا کارروائی کافیصلہ

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقم وصول کرنے والوں سرکاری ملازمین کے گرد ...
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقم وصول کرنے والوں سرکاری ملازمین کے گرد گھیراتنگ،حکومت کا کارروائی کافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے غریب بن کررقم وصول کرنے والوں کے گرد گھیراتنگ ہوگیا،حکومت نے افسروں کیخلاف کارروائی کافیصلہ کرلیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق بی آئی ایس پی نے چیف سیکرٹریز اور متعلقہ وزارتوں کو مراسلہ ارسال کردیا،گریڈ17 سے 21 کے اعلیٰ سرکاری افسر فہرست میں شامل ہیں، گریڈ17 سے گریڈ21 تک کے کل 2543 افسرپروگرام سے مستفید ہوئے۔مستفید ہونے والوں میں گریڈ 21 تین،گریڈ 20 کے59 افسران وظیفہ لیتے رہے ،گریڈ 19 کے 429 افسران بھی مستفیدہونے والوں میں شامل ہیں،سندھ میں گریڈ 18 کے 342 افسران وظیفہ لیتے رہے ،بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے 6 افسران بھی مستفیدہوتے رہے ہیں۔