سپریم کورٹ ،بیرسٹر فہد ملک قتل کیس اسلام آباد منتقلی سے متعلق درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے بیرسٹر فہد ملک قتل کیس اسلام آباد منتقلی سے متعلق درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور کرلی ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کی اسلام آباد منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی ،عدالت نے مقدمہ منتقلی سے متعلق درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظورکرلی ۔