حارث رﺅف نے بگ بیش لیگ میں ہیٹ ٹرک کر لی، دنیا بھر میں دھوم مچ گئی

حارث رﺅف نے بگ بیش لیگ میں ہیٹ ٹرک کر لی، دنیا بھر میں دھوم مچ گئی
حارث رﺅف نے بگ بیش لیگ میں ہیٹ ٹرک کر لی، دنیا بھر میں دھوم مچ گئی

  



سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کی دریافت پاکستان کے فاسٹ باﺅلر حارث رﺅف نے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں ہیٹ ٹرک کر کے دنیا بھر میں دھوم مچا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حارث رﺅف نے سڈنی تھنڈر کیخلاف کھیلے گئے میچ میں انتہائی عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ حارث رﺅف کی ٹی 20 کیرئیر میں یہ پہلی ہیٹ ٹرک ہے جبکہ وہ لیگ میں میلبورن سٹارز کی جانب سے ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے باﺅلر بھی ہیں۔

حارث رﺅف نے 4 اوورز میں 23 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ان کی باﺅلنگ کے معیار کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ وہ 150 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار کیساتھ باﺅلنگ کرواتے رہے۔

مزید : کھیل


loading...