”جہاز کا بلیک باکس بوئنگ کو نہیں دیں گے اور ۔۔“ طیار ہ حادثے کے معاملے پر ایران نے ایک اور بڑا اعلان کر دیا

”جہاز کا بلیک باکس بوئنگ کو نہیں دیں گے اور ۔۔“ طیار ہ حادثے کے معاملے پر ...
”جہاز کا بلیک باکس بوئنگ کو نہیں دیں گے اور ۔۔“ طیار ہ حادثے کے معاملے پر ایران نے ایک اور بڑا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایران میں گر کر تباہ ہونے والے یوکرائن کے مسافر طیارے کے دونوں بلیک باکس تلاش کر لیے گئے ہیں اور اب ا س حوالے سے ایران کی سول ایو ی ایشن کے سربراہ علی عابد زادہ نے اعلان کیاہے کہ یہ بلیک باکس بوئنگ کے حوالے نہیں کیا جائے گا ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ ایرانی حکام کے مطابق یوکرائن کے تباہ ہونے والے طیارے کے دونوں بلیک باکس تلاش کر لیے گئے ہیں جوکہ حادثے میں بری طرح متاثر ہوئے ہیں تاہم یقین ہے کہ ان میں درج معلومات حاصل کر لی جائیں گی ۔یاد رہے کہ آج علی الصبح ایران کے دارلحکومت تہران سے یوکرائن کے بوئنگ مسافر طیارے نے پرواز بھری جس میں عملے سمیت 176 افراد سوار تھے تاہم اڑنے کے چند منٹوںبعد اس کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہو گیا اور یہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں تمام مسافر ہلاک ہو گئے ہیں ۔
یوکرائن کی ایئر لائن نے اعلان کیاہے کہ وہ حادثے کی درست وجہ جاننے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور تحقیقات میں بوئنگ کے علاوہ قومی اداروں کی مدد حاصل کی جائے گی ۔ایران کی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سول ایوی ایشن کے سربراہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ایران بلیک باکس بوئنگ کے حوالے نہیں کرے گا تاہم ابھی یہ طے نہیں ہوا ہے کہ بلیک باکس کو ڈی کوڈ کرنے کیلئے کسے دیا جائے گا ۔
دوسری جانب یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ یوکرائن نے طیارہ حادثے کے بعد غیر معینہ مدت تک ایران کیلئے پروازوں کو منسوخ کر نے کا اعلان کر دیاہے ۔دوسری جانب ایران نے گزشتہ رات ہی عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل مارے اور دعویٰ کیاہے کہ حملوں میں 80 افراد مارے گئے ہیں جبکہ امریکہ کو جنگی سازو سامان کی تباہی کا بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔ ایران کی جانب سے یہ حملہ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے جواب میں کیا گیاہے ۔