امریکا ایران کشیدگی، پاکستان کس کا پارٹنر بنے گا،وزیراعظم عمران خان نے دوٹوک اعلان کردیا

امریکا ایران کشیدگی، پاکستان کس کا پارٹنر بنے گا،وزیراعظم عمران خان نے ...
امریکا ایران کشیدگی، پاکستان کس کا پارٹنر بنے گا،وزیراعظم عمران خان نے دوٹوک اعلان کردیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ امن کا پارٹنر بنے گا۔۔عمانی وزیر برائے مذہبی امور سے ملاقات کے بعد جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق عمران خان نے کہا پاکستان خطے میں ہونے والی کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔وہ صرف امن کا پارٹنر بنے گا۔

عمران خان نے کہا خطے میں تنازعات سے پاکستان کو بہت نقصان ہوا،ایران سعودی تنازعات ختم کرنے کی کوششیں کیں، ایران اورامریکا کی کشیدگی بھی کم کرنے کااقدام کیا۔اعلامیہ کے مطابق عمانی وزیر مذہبی امور سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا پاکستان اور عمان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھا سکتے ہیں۔وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں جاری صورتحال سے بھی عمانی وزیر کو آگاہ کیااور مسلمانوں سمیت بھارت کی دوسری اقلیتوں سے متعلق بی جے پی کے انتہاپسند اقدامات پر بھی اپنی تشویش کااظہارکیا۔

واضح رہے کہ ایران نے ایران نے امریکا سے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے عراق میں موجود اس کے فوجی اڈوں پر میزائلوں کی بارش کردی ہے۔جس میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے مطابق اسی امریکی مارے گئے ہیں۔اس وقت صورتحال انتہائی کشیدہ ہے،ایران نے مزید کسی بھی کارروائی پر زیادہ بڑے حملوں کی دھمکی دے رکھی ہے،جبکہ امریکی مفادات کے ساتھ ساتھ اسرائیل اور دبئی پر حملوں کابھی عندیہ دیاہے۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی


loading...