آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی،پاکستانیوں کیلئے بری خبر

آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی،پاکستانیوں کیلئے ...
آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی،پاکستانیوں کیلئے بری خبر

  



دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کھلاڑیوں کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے اور پاکستانیوں کیلئے تشویشناک خبر یہ ہے کہ مڈل آرڈر بلے باز بابراعظم ہی ٹاپ ٹین بلے بازوں میں جگہ بنا سکے ہیں جبکہ باﺅلرز اور آل راﺅنڈرز میں ایک بھی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہو سکا۔

تفصیلات کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں ویرات کوہلی کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے جبکہ سٹیو سمتھ دوسرے، مارنوس لابوشین تیسرے، کین ولیم سن چوتھے، ڈیوڈ وارنر پانچویں اور چتیشوار پجارا چھٹے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز بابراعظم ایک درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ جو روٹ ایک اور اجنکیا ریحانے 2درجے ترقی کیساتھ بالترتیب آٹھویں اور نویں نمبر پر آگئے ہیں ،بین سٹوکس5 سیڑھیاں چڑھتے ہوئے ٹاپ 10میں شامل ہوگئے۔

باﺅلرز کی فہرست میں آسٹریلیا کے پیٹ کومنز کی حکمرانی برقرار ہے جبکہ نیل ویگنر دوسرے، جیسن ہولڈر تیسرے، کاگیسو ربادا چوتھے، مچل سٹارک پانچویں، جسپریت بمرا چھٹے، جیمز اینڈرسن ساتویں، ورنون فلینڈر آٹھویں، روی چندرن ایشون نوویں اور محمد شامی دسویں نمبر پر ہیں۔

آل راﺅنڈرز کی فہرست میں ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر پہلی پوزیشن پر قبضہ جمائے بیٹھے ہیں جبکہ رویندرا جدیجہ دوسرے، بین سٹوکس تیسرے، ویرنون فلینڈر چوتھے، روی چندرن ایشون پانچویں، مچل سٹارک چھٹے، پیٹ کومنز ساتویں، کولن ڈی گرینڈہوم آٹھویں، روسٹن چیز نوویں اور کرس ووکس دسویں نمبر پر ہیں۔

مزید : کھیل