ایران امریکہ کشیدگی سے پاکستان بھی متاثر ہوگا ، عالمی امور کے ماہرنے بڑے خطرے سے آگاہ کردیا

ایران امریکہ کشیدگی سے پاکستان بھی متاثر ہوگا ، عالمی امور کے ماہرنے بڑے ...
ایران امریکہ کشیدگی سے پاکستان بھی متاثر ہوگا ، عالمی امور کے ماہرنے بڑے خطرے سے آگاہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی امور کے ماہر منصور جعفر نے کہا ہے کہ ایران امریکہ کشیدگی کادائرہ صرف مشرق وسطیٰ تک محدود نہیں رہے گا بلکہ اس کے اثرات پاکستان اور افغانستان پر بھی پڑیں گے ۔
نجی نیوز چینل 92کے نیوز کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے منصور جعفر نے کہا کہ ایران امریکہ کشیدگی کادائرہ صرف مشرق وسطیٰ تک محدود نہیں رہے گا بلکہ افغانستان اور پاکستان بھی اس کی لپیٹ میں آسکتے ہیں۔
منصور جعفر کا کہنا تھاکہ ایران کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر دوبارہ حملہ کیاگیا تو وہ مزید ہولناک جواب دیگا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت امریکہ میں بھی سٹینڈ بائی پوزیشن ہے اور اوراگر امریکہ کی جانب سے کوئی کارروائی کی جاتی ہے تو اس سے اثرات صرف ایک خطے تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ ساری دنیا متاثر ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت جوصورتحال ہے ، اس نزاکت کے پیش نظرسب کی جانب سے اس پر صبر وتحمل کاکہا جارہاہے ۔

مزید :

قومی -