حارث رﺅف نے ہیٹ ٹرک کیساتھ ہی جشن منانے کا ایسا انداز متعارف کروا دیا کہ شائقین داد دینے پر مجبور ہو گئے، جان کر آپ بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکیں گے

حارث رﺅف نے ہیٹ ٹرک کیساتھ ہی جشن منانے کا ایسا انداز متعارف کروا دیا کہ ...
حارث رﺅف نے ہیٹ ٹرک کیساتھ ہی جشن منانے کا ایسا انداز متعارف کروا دیا کہ شائقین داد دینے پر مجبور ہو گئے، جان کر آپ بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں ہیٹ ٹرک کے ذریعے پوری دنیا میں دھوم مچانے والے حارث رﺅف نے وکٹ حاصل کرنے کے بعد جشن منانے کا نیا انداز بھی متعارف کرا دیا ہے جسے شائقین کرکٹ کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حارث رﺅف نے بگ بیش لیگ میں انتہائی عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے پوری دنیا کے ماہرین کرکٹ اور مداحوں سے داد وصول کی مگر وہ وکٹ حاصل کرنے کے بعد جشن منانے کیلئے گلا کاٹنے کا اشارہ کرتے تھے جس پر انہیں خاصی تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور اس وجہ سے انہوں نے مداحوں سے معافی بھی مانگی تھی تاہم اب انہوں نے ایک ایسا نیا اندازہ متعارف کرا دیا ہے کہ ہر کوئی ان کی تعریف کر رہا ہے۔
حارث رﺅف نے وکٹ حاصل کرنے کے بعد جشن منانے کیلئے اس مرتبہ گلا کاٹنے کا اشارہ کرنے کے بجائے ”آداب“ کا اشارہ کیا جو بے حد مقبول ہو گیا ہے اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے خوب تبصرے کئے جا رہے ہیں جن میں سے اکثریت نے اس نئے انداز کو بہترین قرار دیا ہے۔

مزید :

کھیل -